• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکےخلاف چارسو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن سےمتعلق ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت ستائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف چارسو باسٹھ ارب روپےکی کرپشن سےمتعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں شریک ملزمان میں محمد صفدراوراعجازاحمد عدالت میں پیش ہوئے۔جبکہ عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےوکیل کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت ستائیس اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔
تازہ ترین