• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کے خلاف تفتیش یاشواہد جمع کرنے لندن نہیں آیا،وقاص ڈار

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل وقاص ڈار نے ان کی لندن آمد کاسبب نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی زیر ملکیت ایون فیلڈ کے 4فلیٹوں کی ملکیت کےحوالے سے تفتیش اور شواہد اکٹھا کرنا قرار دینے سے متعلق خبروں کوجعلی اور من گھڑت قرار دیاہے، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے اس طرح کی خبروں پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل طورپر تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن سرکاری حیثیت سے آئے ہیں لیکن اس کا نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف نیب کے مقدمات سے قطعی تعلق نہیں ہےاور یہ کہنا قطعی غلط ہے کہ میں نواز شریف ، حسن اور حسین نواز ،مریم صفدر اور کیپٹن صفدرکے خلاف ریفرنسز سے متعلق معاملات کی تفتیش کرنے والی نیب کی ٹیم کاحصہ ہوں انھوں نے کہا کہ یہ خبر دینے والے رپورٹر نے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نہیں انجام دی اور ایسی خبر بنادی جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ میں نیب کا پراسیکوٹر جنرل ہوں تفتیش کار نہیں ہوں، میرا کام پراسیکیوشن ہے تفتیش کرنا نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبر چلانے والے میڈیاہائوس کو میں قانونی نوٹس بھیجوں گا۔رپورٹر ز کی جانب سے اپنا ہوم ورک مناسب طورپر نہ کرنا اور بے بنیاد خبریں چلاکر جھوٹے تاثر دے کر ساکھ خراب کرنا افسوسناک ہے ، خیال کیاجاتا ہے کہ نیب نے برطانوی حکام کوباہمی قانونی معاونت کیلئے خط لکھاہے اور شریف فیملی کے ایون فیلڈ کے فلیٹ نمبر16,16A,17 اور17A کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، لیکن برطانوی حکومت نے پاکستان کو اس کاجواب نہیں دیا، نیوز نے اس سےقبل یہ خبر دی تھی کہ نیب کے سابق چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نواز شریف فیملی اور ان کی پراپرٹیز کے بارے میں تفتیش کرنے کیلئے ٹیم کیلئے اصولوں کی منظوری دیدی تھی، ٹیم نے ویزا کیلئے درخواست دیدی ہے اور ویزا کی منظوری کے بعد ٹیم حسین اورحسن نواز کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے لندن پہنچ جائے گی نیب کے ذرائع نے دی نیوز کوبتایا کہ نیب کے جن 3ارکان نے ویزا کیلئے درخواست دی ہے انھیں ابھی تک ویزا نہیں دیاگیا ہے ،اور ویزا ملنے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ ٹیم لندن آئے گی یا نہیں۔
تازہ ترین