• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پاک فوج کے اہلکار کے قتل میں ملوث چارملزمان بری

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پاک فوج کے اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو بری کر دیا جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت کی ۔ ملزمان پر منڈی بہائوالدین میں اکرم نامی فوجی جوان کو 2004 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہاجبکہ واقعہ کا زخمی گواہ چودہ گھنٹے بعد سامنے آیااوراستغاثہ کی جانب سے میڈیکل رپورٹ میں کہانی بنائی گئی،۔دوران سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاکہ یہ آرمی والے اس وقت ہی کیوں مارے جاتے ہیں جب چھٹی پر گھر آتے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ کئی مقدمات میں دیکھا کہ اہلکار چھٹی پر آئے اور قتل ہوگئے،چھیل چھبیلا جوان گھر آئے تو گائوں کی خواتین پاگل ہو جاتی ہونگی، خواتین فدا ہوں تو جوان بھٹک ہی جاتا ہے، دوران سماعت ملزمان کے وکیل چوہدری ارشد چکرا کر گر گئے عدالت کے حکم پر کمرہ عدالت میں ہی چوہدری ارشد کا طبی معائنہ کیا گیا توجسٹس آصف کھوسہ نے فاضل وکیل سے مکالمہ میں کہاکہ آپ کیس جیت گئے ہیں جا کر آرام کریں، دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب محمد جعفر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے ایک شریک ملزم فرید کا کوئی پتا نہیں کہاں ہے جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ پہلے بھی کچھ لوگوں کو بری کیا جا چکا ہے جو وفات پا چکے تھے، ایسے واقعات عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔
تازہ ترین