• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی ندی کےقریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شہری محمد قاسم پٹھان سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے ۔ ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق اسی دوران پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی تو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول ،تین موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ملز م کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
تازہ ترین