• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی منی لانڈرنگ نوٹسز کے اجراء پر کراچی ٹیکس بار کا احتجاج

کراچی (رپورٹ:سہیل افضل ) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر کی جانب سے کاروباری برادی کو بڑے پیمانے پر اینٹی منی لانڈرنگ نوٹسز کے اجراء پر کراچی ٹیکس بار نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ اے ایم ایل 2010ایکٹ کو سمجھنے کے لیے ایف بی آر کے افسران کو باقاعدہ بھر پور تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جائے،کراچی ٹیکس بار کے صدر عبدالقادرکی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے ذریعے کرپشن کے پیسے کو وائٹ کرنے جیسے جرم کو روکنے کے لیے حکومت سے تعاون کوتیار ہیں لیکن جس طرح اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے نفاذ کے لیے باقاعدہ، ایس او پی ، بنائے جائیں۔
تازہ ترین