• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنیٰ مانگا ،ن لیگی وزرأ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) ن لیگی وزرا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنی مانگا ہے ۔ ہمارے قائدین کبھی روپوش ہوئے نہ کم درد کا بہانہ بناکر بھاگے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب(ن)لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔ جمعرات کواسلام آباد میں احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچے بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں جس پر نوازشریف نے استثنیٰ مانگا ہے۔ دریں اثنا( ن )لیگی رہنما وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے رہنما اور ہم ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے، ایک جماعت ایک الیکشن کمیشن اور انسداد دہشتگردی عدالت کے مفرور ہیں،یہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
تازہ ترین