• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد(وقائع نگار)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی صدارت میں مدارس کے طلباء کوقومی دھارے میں لانے کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خصوصی طور پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ممتاز الحسن، محمد آصف اکبرادارہ منہاج القرآن ،حافظ اسد عبید ادارہ جامع اشرافیہ،محمد بلال، عبدالخالق جامعہ تعلیمات اسلامیہ اور محمد احسان الحق صدیقی بھی موجود تھے۔جنرل ناصر جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلبا ءکو قومی دھارے میں لانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں علماء و مشائخ کی بھرپور معاونت سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔پیر امین الحسنات نے کہا کہ یہ حکومت کا اہم اقدام ہے،مدارس کے طلباء کو ہر شعبے میں مقام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جنرل ناصر جنجوعہ نے اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی جس پراجلاس میں موجود تمام مکاتب فکر ،علماء و مدرسین نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین