• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویٹزر لینڈ کے وفد کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا دورہ

پشاور(خبر نگار خصوصی) سویٹزر لینڈ کے ایک وفدنے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور فیکلٹی ارکان سے ملاقات کی،وفد کی سربراہی ڈاکٹر سٹیفنی بری کررہے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں اسلامیہ کالج کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے باٹنی میوزیم، لائبریر ی اور صدسالہ پرانی مسجد کا معائنہ کیا اور ادارے کی تاریخ اورآثار قدیم کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازیں مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
تازہ ترین