• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمڑ سے 2رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ، موٹر سائیکل چور بھی دھر لیاگیا

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے 2رکنی ڈکیت ورہزن گروہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لوٹے گئے لاکھوں روپےکے موبائل سیٹ برآمد کرلیے جبکہ دوسری کاروائی میں مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے موٹر سائیکل چوروں کو بھی دھر لیا گیا، بربیت سنگھ سکنہ جوگن شاہ جس کی گڑھی باغبانان میں موبائل فونز کی دکان ہے اور 17ستمبر کو چوروں نے دکان میں نقب لگاکر 72 قیمتی موبائل فون چوری کرلیے، جس کی رپورٹ پر سی سی پی او طاہر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئےواردات کا سراغ لگا لیا اور چوری میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گروہ کے کارندے مکمل خان اورنواب کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 52مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے ،ملزمان نے دوران تفتیش تیسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ایک اور کاروائی میں موٹر سائیکل چور ہارون کو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت دھر لیاگیا۔
تازہ ترین