• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ڈینگی مریضوں کا ہومیوپیتھی سےکامیاب علاج

پشاور(خبرنگار)اسلامی روحانی مشن نے پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں 30 افرادکاہومیوپیتھی کے ذریعے کامیاب علاج کیا۔ا س حوالے سے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر فواد حیدر،ملک ریاض آفریدی اوردیگرنے بتایاکہ اسلامی روحانی مشن ایک انتہائی منظم تنظیم ہے جس کے ملک بھرمیں یونٹ ومراکزموجودہیں جوکہ اشاعت دین میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں مشن کے زیراہتمام ڈینگی سےمتاثرہ علاقےتہکال میں کیمپ لگایاجہاں 30 مریضوں کاہومیوپیتھی کاکامیابی سے علاج کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈینگی کے مریض کا10روز میں شرطیہ علاج کرتے ہیں ۔
تازہ ترین