• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرمٹ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے ‘ رکشہ یونین

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت رکشوں کے فٹنس سرٹیفیکٹ اور پرمٹ سرٹیفیکٹ کی فیسوں میں اضافہ ختم کر ے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ہڑتال کرینگے ‘ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ایکشن کمیشن رکشہ یونین کے صدر امان اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ‘ اس موقع پر باز محمد ، عالمزیب ، سید یونس ،افتخار ، حاجی گل اور دیگر رکشہ ڈرائیور اور مالکان نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس میں پانچ سے دس فیصد تک رعایت دی ہے جبکہ صوبا ئی حکومت کی جانب سے رکشوں کے پرمٹ کی فیس میں سو فیصد تک اضافہ کیا ہے جبکہ اس کے جرمانے کی رقم بھی ڈبل کردی ہے لہٰذا خیبرپختونخوا حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے۔
تازہ ترین