• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں تجاوزات کی بھرمار، انتظامیہ نےچپ سادھ لی

پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور شہر میں تجاوزات مافیا نےپھر سراٹھا لیاہے ، ضلعی حکومت کی طرف سے بازاروں میں مسمار کی گئی تجاوزات کی جگہ آہنی سٹینڈزنے لے لی ہے ،تاجر دکانوں کے باہر دن بھر ان سٹینڈز کو باہرسڑک اورفٹ پاتھوں پررکھ دیتےہیں جس سے راہگیروں اور خاص طور پر خواتین،معمر افراد اور بچوں کا پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے، شاہین بازار ‘ کریم پورہ ‘ مینا بازار ‘ بازار کلاں ‘ قصہ خوانی ‘ خیبر بازار ‘ اشرف روڈ ‘ گھنٹہ گھر اور چوک یادگار میں تجاوزات کی بھرمار سے پیدل چلنا جوہے شیر لانے کے مترادف ہوگیاہے جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند لےرہی ہے ۔ دکانداروں نےتجاوزات کیلئے لوہے کے پہیوں والے سٹینڈز بنا رکھے ہیں جو کمیٹی اہلکاروں کی آمد پر دکانوں کے اندر گھسیٹ لئے جاتے ہیں اور بعد ازاں پھر فٹ پاتھوں ‘ بازاروں میں کئی کئی فٹ تک آگے بڑھا دیئے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین