• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر کارڈیک سرجن معطل

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پمز میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر کارڈیک سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ہمایوں اقبال کو معطل کر دیا گیا۔ لیڈی ڈاکٹر نے وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو تحریری درخواست دی تھی کہ ہمایوں اقبال نے دوران ڈیوٹی انہیں جنسی ہراساں کیا ہے جس پر وی سی نے انکوائری کمیٹی بنائی تھی ۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر ہمایوں اقبال کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وی سی کی منظوری کے بعد رجسٹرار یونیورسٹی کی طرف سے ہمایوں اقبال کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تازہ ترین