• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقرری کے منتظر سی ڈی اے افسران روزانہ آ فس میں حاضری لگانے کے پابند

اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر) سی ڈی اے انتظا میہ نے ایک دلچسپ حکم جاری کیا ہے کہ جو سی ڈی اے افسران اور ملازمین تقرری کے منتظر ہیں انہیں روزانہ آ فس میں حاضری لگا نا ہوگی۔ گریڈ ایک سے پندرہ کے ملازمین ڈپٹی ڈ ائریکٹر ایچ آرڈی ٹو اور گریڈ سولہ اور اس سے اوپر کے افسران ڈی ڈی ڈ ی ایچ آر ڈی ون کے پا س جو حاضری نہیں لگائیں گے انہیں ملازمت سے معطل کر د یا جا ئے گا۔ ان ملازمین کا یہ موقف ہے کہ انہیں ویٹنگ فار پوسٹنگ اتھارٹی نے خود کیا ہے اور جب ان سے کام نہیں لینا تو خالی حاضری کا کیا مقصد ہے۔ اور اگر روزانہ حاضری دینی ہے تو انہیں پوسٹنگ دی جا ئے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کریں۔
تازہ ترین