• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے سات اے ایس پی اور5ڈی ایس پی کے تقرروتبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے 7اے ایس پیزاور5ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی سرداربابرممتازکوایس ڈی پی او گوجرخان سرکل ،ایس ڈی پی اومری سرکل رضاء اللہ خان کوایس ڈی پی اوسٹی سرکل جہلم ،اے ایس پی محمدایازکوایس ڈی پی اومری سرکل ،اے ایس پی جویریہ محمدجمیل کوایس ڈی پی اونیوٹاؤن سرکل ،اے ایس پی کیپٹن (ر)دوست محمدکوایس ڈی پی اووزیرآباد،ان کے پیش روڈی ایس پی محمداکرام کوایس ڈی پی صدرنارووال ،اے ایس پی سمیرنورکوایس ڈی پی اونیوملتان ،اے ایس پی زبیرنذیراحمدشیخ کوایس ڈی پی اورگارڈن ٹاؤن لاہور،اے ایس پی محمدعثمان طارق بٹ کوایس ڈی پی اوصدرفیصل آباد،اے ایس پی عنبرین علی کوایس ڈی پی اوفتح جھنگ اٹک ،ان کے پیش روڈی ایس پی آصف محمودکوایس ڈی پی اوپنڈی گھیب اٹک ،اورڈی ایس پی غلام عباس کوایس ڈی پی سٹی سرکل سرگودھا تعینات کردیاگیا۔
تازہ ترین