• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کردئیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر جبار کوئٹہ سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر جان درانی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے کوئٹہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور عمران شاہد اینٹی کرپشن سرکل سے پشاور انسداد انسانی اسمگلنگ سیل ، اسسٹنٹ ڈائریکڑ رضوان شاہد کمرشل بینکنگ سرکل پشاور سے اینٹی کرپشن سیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عبدالحمید کمرشل بینکنگ سرکل پشاور تبدیل کردئیے گئے۔
تازہ ترین