• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکاؤنٹینسی کورس نہ کرنیوالے پولیس کے اکاؤنٹینٹس کوتبدیل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) اکاؤنٹینسی کورس نہ کرنے والے اورتین سال سے تعینات پنجاب پولیس کے اکاؤنٹینٹس کوتبدیل کیاجائے،انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب نے احکامات جاری کردئیے ۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈانسپکشن پنجاب نے صوبے بھرکے تمام اضلاع اوریونٹوں میں تعینات پولیس اکاؤنٹینٹس بارے سروے کروایاہے کہ صوبے کے کتنے پولیس اکاؤنٹینٹ اکاؤنٹینسی کورس کوالی فائیڈہیں اوران میں سے کتنوں کوتعینات ہوئے تین برس سے زیادہ عرصہ ہوچکاہے،ذرائع کے مطابق سروے میں معلوم ہواکہ پنجاب پولیس کے42اکاؤنٹینٹ ایسے ہیں جنہوں نے مذکورہ کورس نہیں کررکھا ان میں راولپنڈی ریجن کے دواکاؤنٹنٹ بھی شامل ہیں ۔اس رپورٹ کی روشنی میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازخان کے حکم پرایڈیشنل آئی جی فنانس پنجاب نے پنجاب کے تمام آرپی اوزاوریونٹوں کے سربراہوں کولیٹربھیجاہے کہ اس حوالے سے اکاؤنٹینسی کورس نہ کرنے والے اکاؤنٹینٹ تبدیل کئے جائیں اورجن کواس سیٹ پرتین برس ہوگئے ہیں انہیں بھی کوئی اورذمہ داری دی جائے۔ادھرذرائع کاکہناہے کہ بطوراکاؤنٹینٹ کام کرنے والے بعض ملازمین کے نام 15روزہ اکاؤنٹینسی کورس کے لئے تجویزہوچکے ہیں انہیں کہاگیاہے کہ وہ فوری طورپریہ کورس کریں۔
تازہ ترین