• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر محمود ستی کا اسلام آباد پولیس میں تبادلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خیبر پختونخوا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر فدا محمد زبیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں تعینات گریڈ20 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی کو تبدیل کر کے آئی سی ٹی پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19کے افسر سید حشمت کمال کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ آئی سی ٹی انتظامیہ اسلام آباد میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18کے افسر کیپٹن(ر) عبدالستار کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت شعبہ تعلیم کی لیکچرار سمیرا شہزادی کو ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
تازہ ترین