• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی لیپ ٹاپس کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(وقائع نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کااجلاس چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں ہواجس میں پاکستان میں تیار ہونے والے لیپ ٹاپ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی،کمیٹی کو نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی طور پر لیپ ٹاپ تیار کرنے کے لئے بعض پرزے درآمد کئے جاتے ہیں جن پر اکتیس فیصد ٹیکس وصول کیاجاتا ہے۔اس ٹیکس سے مقامی طور پر تیار شدہ لیپ ٹاپس قیمت کے حوالے سے مقابلے کی فضا میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نےاجلاس میں موجود ایف بی آر کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ این آر ٹی سی کے ساتھ مل کر ان ٹیکسوں میں کمی کا جائزہ لیں اور ایک ماہ میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں۔سہیل منصور نے کہا کہ مقامی طورپر تیار کئے گئے لیپ ٹاپ جدید ترین اور کم قیمت ہونے سے ہی پاکستانی طلبا و طالبات کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستانی مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوتیں اس وقت تک مقامی طور پر تیار ہونے والے لیپ ٹاپس کی کھپت ممکن نہیں، اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین