• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی امیرعبداللہ خان نیازی 10 روز کی رخصت پرچلے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چارسینئرافسروں کا چارج رکھنے والے راولپنڈی پولیس کے ایس ایس پی امیرعبداللہ خان نیازی 10دنوں کی رخصت پرچلے گئے۔ایس پی ہیڈکوارٹرراولپنڈی کے عہدے پرکام کرنے والے ایس ایس پی امیرعبداللہ نیازی جمعرات کودس روزکی چھٹی لے کربیرون ملک چلے گئے۔ان کے پاس ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی انوسٹی گیشن اورایس پی ڈسپلن اینڈانسپکشن کے اضافی چارج بھی تھے ۔ان کی عدم موجودگی میں یہ چاروں چارج خاتون ایس پی سی آئی اے میڈم ماریہ کودے دئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین