• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں‘ کوٹہ کے تحت لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن اور ناگزیر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد سسٹم کی بہتری ہوتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی۔ اب ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو کو ملنے والے کوٹہ کے تحت لوڈ مینجمنٹ کا پلان جاری کیا گیا ہے جس پر غیراعلانیہ کی بجائے شیڈولڈ لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ترقیاتی کاموں کی آڑ میں بلاضرورت لوڈشیڈنگ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ آئیسکو چیف نے راولپنڈی سرکل اڈیالہ میں بجلی بل بروقت موصول نہ ہونے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کو بلوں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے اور غفلت پر محکمانہ کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین