• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہل سنت و الجماعت کا ماہ ربیع الاول شان سیرت النبیؐ کے طور پر منانے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) جمیعت اہل سنت و الجماعت نے ماہ ربیع الاول کو شان سیرت النبیؐ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت راولپنڈی کینٹ بھر میں سیرت النبیؐ کانفرنسز منعقد کی جائینگی۔ اس بات کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مولانا قاضی عبدالرشید نے کی۔ اجلاس میں مولانا ادریس حقانی، مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا سلطان اسلم، مولانا ریاض کشمیری، قاری محمد اسحق، قاری محمد عبداللہ، قاری عمران ہزاروی، عزیز الحق، مفتی ظفیر، مجیب الرحمان سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ دس ربیع الاول کو جامع مسجد محمد رسول اللہ لیاقت کالونی چکری روڈ جبکہ بارہ ربیع الاول کو دارلعلوم فاروقیہ قائداعظم کالونی چکری روڈ پر مرکزی سیرت کانفرنسیں ہونگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد کیلئے تمام جماعتوں کا مشترکہ علماء کنونشن بلایا جائیگا۔ اجلاس میں ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی کوشش کی مذمت اور سازش کے کردار بے نقاب کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔
تازہ ترین