• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی چرانے کیلئےجنگل جانے والا نوجوان قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں جنگل میں مویشی چرانے کےلئے جانے والے شخص کوقتل کردیاگیا۔پولیس کومحمداقرارعزیز سکنہ پھلاں کلاں نے بتایاکہ جمعرات کی صبح اس کابھائی مبشرمویشیوں کولے کرجنگل میں گیا جہاں آٹھ بجے کے قریب ہمیں اطلاع ملی کہ میرے بھائی کی لاش وہاں ایک درخت کے ساتھ لٹک رہی ہے۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ ہمیں قوی شبہ ہے کہ میرے بھائی کومنیرلطیف ،نذیراوراخترنے گلے میں پھنداڈال کرموت کے گھاٹ اتارا۔وجہ عنادیہ ہے کہ میرے بھائی پرالزام تھاکہ اس کے منیرکی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی ۔مقتول کی عمر22سال بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین