• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی جوان کے قتل میں ملوث 4ملزمان عدم ثبوت پر بری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے منڈی بہاوالدین میں اکرم نامی فوجی جوان کو 2004 میں قتل کر نے کے چار ملزمان کو استغاثہ کی جانب سے کیس کو ثابت نہ کر سکنے پر بری کر دیا، جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاکہ یہ آرمی والے اس وقت ہی کیوں مارے جاتے ہیں جب چھٹی پر گھر آتے ہیں، کئی مقدمات میں دیکھا گیا ہے کہ اہلکار چھٹی پر آئے اور قتل ہوگئے،دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب محمد جعفر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے ایک شریک ملزم فرید کا کوئی اتا پتا ہی نہیں کہاں ہے ،جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ پہلے بھی کچھ لوگوں کو بری کیا جا چکا ہے جو وفات پا چکے تھے، ایسے واقعات عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں،دوران سماعت ملزمان کے وکیل چوہدری ارشد کو چکر آگئے جس پر ان کا طبی معا ئنہ کرایا گیاتو جسٹس آصف کھوسہ نے ان سے کہا کہ آپ کیس جیت گئے ہیں جا کر آرام کریں۔
تازہ ترین