• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سیکرٹ سپر اسٹار،پہلے دن پانچ کروڑ کا بزنس

نئی دہلی(ایجنسیاں) بولی وڈا داکار عا مر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹارریلز ہو تے ہی چھا گئی ۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی عا مر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹا کا شاندار آغاز ہے کیونکہ یہ سمجھا جارہاتھا کہ دیوالی کی تقریبات کی وجہ سے ناظرین کم آئیں گے۔مگر دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار ‘‘ نے پہلے دن پانچ کروڑ روپے کا بزنس کیاہے۔ وا ضح رہے کہ فلم سیکرٹ سپر اسٹار ایک اسکول کی طالبہ انسیا کی کہانی ہے۔یہ کردار زائرہ وسیم نے ادا کیا ہے۔
تازہ ترین