• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’گول مال اگین‘ کی سینما گھروں میں نمائش جاری

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بولی وڈ فلم’گول مال‘کی سلور اسکرین پر واپسی ہو گئی ۔جی ہاں، 2006میں بننے والی بولی وڈ کی کامیڈی فلم ’گول مال‘کی چوتھی کڑی’گول مال اگین‘ ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچائے گی اورفلمی پنڈتوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے روز 20کروڑ جبکہ پہلے ہفتے میں 75 کروڑ تک کا بزنس کر سکتی ہے۔ واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بولی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم’گول مال اگین‘20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔
تازہ ترین