• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول2017میں گولڈ میڈل جیت لیا

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی ٹیم نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایکسر سائز کیمبرین پٹرول2017میں پھر گولڈ میڈل جیت لیا۔ مجموعی طور پر131ٹیموں نے ایکسر سائز میں حصہ لیا جس میں27انٹرنیشنل ٹیمیں شامل تھیں۔ یہ ایکسر سائز انتہائی محنت طلب اور امتیازی ملٹری ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں امیدواروں کی لیڈرشپ، فیلڈ کرافٹ، ڈسپلن اور دماغی و جسمانی دونوں پھرتیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پاکستان آرمی کو2015سے مسلسل تیسرے سال اس ایکسر سائز میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ2015سے مسلسل تیسرے سال ایکسر سائز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ان کے پروفیشنلزم اور ٹریننگ کے اعلیٰ ترین معیار کا ثبوت ہیں۔ پاکستان آرمی ٹیم قبل ازیں2010، 2015 اور2016میں یہ گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔
تازہ ترین