• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈین ڈونوان کا امریکی فٹبال چیف بننے پر غور

لندن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی فٹبالر لینڈین ڈونوان نے یو ایس سوکر فیڈریشن کی صدارت میں دلچسپی لینا شروع کردی، وہ آئندہ برس اس مقصد کے لیے ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں، یو ایس فٹبال باڈی کے موجودہ صدر سنیل گولائی نے ابھی تک واضح نہیں کیاکہ وہ آئندہ برس بھی صدارتی امیدوار ہوں گے یا نہیں، تاہم وہ اب تک تین بار اس عہدے پر فائز ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بوسٹن کے وکیل سٹیو گینز بھی صدارتی امیدوار بننے کے لیے پرتول رہے ہیں۔ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ12دسمبر رکھی گئی ہے۔
تازہ ترین