• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ڈری کے میئر کا پرنس چارلس سے ملاقات سے انکار

لندن (پی اے) لندن ڈری کے میئر نے نارتھ ویسٹ کے سیلابی متاثرین سے ملاقات کے لیے آنے والے پرنس چارلس سے ملنے سے انکار کردیا۔ سن فن کے ماولیوزا مکہوف نے کہا کہ وہ پرنس چارلس کے پیرا شوٹ رجمنٹ کے کرنل انچیف کے کردار کی وجہ سے ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خونی اتوار کو14افراد ہلاک ہوئے تھے جب جنوری1972ء میں برطانوی پیرا ٹروپرز نے شہر سے گزرنے والے حقوق انسانی مارچ کے شرکا پر فائر کھول دیا تھا۔ میئر کا کہنا تھا کہ پرنس چارلس سے ملاقات ’’پری میچوئر‘‘ ہے۔ پرنس چارلس پہلے بھی کائونٹی لندن ڈری آئے تھے۔ اگست میں متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ میئر نے کہا کہ پرنس چارلس کا دورہ شہر میں بہت سی فیملیز کے لیے مشکلات کا باعث ہوگا، جس کا سبب پیرا شوٹ رجمنٹ میں پرنس چارلس کا بطور کرنل انچیف کردار ہے۔ جب میں نے سن فن اور برٹش رائل فیملی کے ارکان سے ملاقات کی حمایت کی تھی تو مجھے یقین تھا کہ پیرا شوٹ رجمنٹ کے اس قتل عام میں کردار کی وجہ سے حساسیت کے باعث پرنس چارلس سے میری ملاقات ’’پری میچوئر‘‘ ہوگی۔ پرنس چارلس نے ایگنٹن کا دورہ شروع کردیا ہے اور وہاں بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں اور بزنس اونرز سے بھی ملاقات کی۔ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے ڈروماہو کا بھی دورہ کریں گے اور ایمرجنسی سروسز کے ارکان سے ملیں گے۔
تازہ ترین