• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستاایس اکتوبر کے مظاہرے کو کامیاب کیا جائے، نذیر قریشی

لوٹن (پ ر) 27اکتوبر کو کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے کو کامیاب کیا جائے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے جو بھی کوشش کرتا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر نذیر قریشی نے ایک اجلاس میں کیا۔ نذیر قریشی نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج نہتے کشمیریوں کو روزانہ شہید کررہی ہے اور بھارت نے موجودہ دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ سائوتھ ایشیا کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر سینٹر کے خواجہ محمد سلیمان نے کہا کہ جس دن 27اکتوبر1947ء کو بھارت کی افواج سرینگر کے ائر پورٹ پر اتری اس دن بھارت کے پہلے وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ عارضی اقدام ہے اور جب امن قائم ہوجائے گا تو ہم یہ فوجیں نہ صرف واپس بلوائیں بلکہ کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے گی، لیکن بھارتی لیڈر جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں، آج بھی وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ اجلاس سے پہلے خواجہ محمد سلیمان نے نذیر قریشی سے ان کے کزن کی وفات پر تعزیت کی۔
تازہ ترین