• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، عامر آفتاب

راچڈیل (غلام مصطفیٰ مغل) نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ہر قسم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں، برطانیہ میں پرائمری سکول کی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک تمام کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے یکساں مواقع میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے پنجاب کرکٹ کلب کی جانب سے رکھے گئے سالانہ عشائیہ کے موقع پر نوجوانوں اور کمیونٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی تمام شعبہ جات میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی، کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے ہمیں نوجوانوں پر فخر ہے اور وہ مادر وطن کا نام روشن کر رہے ہیں، اس موقع پر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ جب مادر وطن کی طرف سے اتنی عزت افزائی ہوتی ہے اور ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تو پھر مزید کچھ کرنے کے لئے جذبہ بڑھتا ہے، نوجوان ہمارا سرمایہ کل ہیں ہمیں ہر حال میں ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے تگ و دو کرنے چاہئے تاکہ یہ خاندان کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ عشائیہ میں بیرسٹر امجد ملک، عمران شاہ، زبیر علی، محمود امیر و دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوان کرکٹر کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔
تازہ ترین