• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ ن آج بھی عوامی طاقت ہے، پیردلیر بادشاہ

برمنگھم (نمائندہ جنگ) قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے موٹروے سے لے کر ایٹمی طاقت اوریلوکیب سے لے کر سی پیک جیسے عظیم منصوبے شروع کرکے پاکستان اور پاکستانی عوام کا مقدر بدل دیا۔ مقام افسوس ہے کہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ یوتھ ونگ برطانیہ و یورپ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود ہم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ہردورکے اندر کام کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں لیکن ہمیشہ حق و سچ ہی سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان میں صحیح معنوں میں عوامی طاقت ہے جو آئندہ الیکشن میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا مقدر بدلنے کیلئے میگا منصوبے شروع کرے گی۔ سیددلیر بادشاہ بخاری نے مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیں ان کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی طرح گمراہ کرنا ممکن ہے۔
تازہ ترین