• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک شدید بحرانوںکا شکار ہے اکثر قومی ادارے تباہی کے قریب ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان اداروں پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔اب ان اداروںکا بوجھ قومی معیشت پر پڑ رہا ہے۔ کیا موجودہ حکومت قوم کے لئے قربانی دے گی؟اگر اس میں جذبہ ہے اور وہ عوام سے محبت کر تی ہے تو اسے بے جا اصراف سے اجتناب برتنا ہوگا۔ سرکاری اخراجات پر کمی لانا ہوگی قومی خزانے کی رقم اپنی ذات کے بجائے عوام پر خرچ کرنا ہوگی۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں جو افراد اقتدار میں آتے ہیں ان میں بڑی تعداد نہایت خوشحال خاندان سے تعلق رکھتی ہے اس لئے انہیں ان مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہوتا جن مسائل کا عوام شکار ہیں۔ امید ہے کہ موجودہ حکومت کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائے گی۔
( احسان علی۔ کراچی)

تازہ ترین