• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اخبار کے توسط سے وہ بتانا چاہتا ہوں جو کہ میں نے قربانی کے دنوں میں محسوس کیا ہے۔ یہ دیکھ کر تو خوشی ہوئی کہ بڑے ہی جوش و خروش سے لوگوں نے قربانی میں حصہ لیا اور لینا بھی چاہئے تھا ۔ لیکن تھوڑا دکھ اس بات پر ہوا کہ بہت سے لوگوں نے اور خاص طور پر جوانوں نے نماز کی طرف توجہ نہیں دی۔ جبکہ نماز کی بہت تاکید کی گئی ہے کہ ہر حالت میں نماز ادا کرنی ہے۔ یہاں تک کہ بیماری کی وجہ سے تو اشارے سے پڑھو۔ دوسری طرف جنگ کی حالت میں اگر ہو تو کچھ پہرا دیں اور کچھ نماز ادا کرلیں تو پھر دوسرے لوگ نماز ادا کریں یہ حکم ہے۔ اب سوچنے کی بات ہے کہ کس قدر ہم سب سے کوتاہی ہورہی ہے۔ درخواست ہے کہ سنت محمدﷺ ادا کرنے میں اور اللہ کے حکم ماننے میں کوتاہی نہ کریں۔
(نجم الظفر صدیقی۔ کراچی)

تازہ ترین