• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ چند برسوں سے اگر کراچی کی حالت پر نظر ڈالی جائے تو بات واضح ہوجاتی ہے کہ کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کے باوجود کراچی کی سڑکوں اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کیاگیا ہے، جبکہ شہر کے مضافات بالخصوص ملیر، کھوکھرا پار کی حالت تو بہت ہی خراب ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم اس شاید اس ملک کے شہری نہیں ہیں۔ گزشتہ ماہ سے اب تک کھوکھرا پار کے علاقے میں متعدد ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں ہوچکی ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے باوجود پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے اس کے تدارک کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ، اور غریب شہری ڈاکوئوں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں۔اعلیٰ پولیس اور سیکورٹی اداروں کے حکام سے گزارش ہے کہ ملیر کے علاقے کھوکھرا پار کے غریب مکینوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ بھی پرامن زندگی گزار سکیں۔
(سلمان خان۔ کراچی)

تازہ ترین