• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات ازل سے ہی انسان کی زندگی کا حصہ ہیں۔ آج سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باوجود انسان ان آفات پر قابو پانے سے قاصر ہے۔ طالب علموں کو قدرتی آفات کی تربیت دینا ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثاتی صورت میں وہ اپنا بچائو کرسکیں۔ تمام تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مضامین کو شامل کرنا ایک خوش آئند عمل ہو گا۔ آفات سے آگاہی کیلئے ہمیں طلبا و طالبات کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ اسٹوڈنٹس کو تیار کیا جا سکے اور مصیبت و آفات کے موقع پر حکومتی امدادی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر سکیں۔ اس سلسلے میں مغربی اقوام کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں اسکول کی سطح پر خصوصی کورسز اور تربیت کا ایک مکمل پروگرام طلبہ کی مکمل رہنمائی کرتا ہے اور حادثات کی صورت میں طلبہ کا تعاون بھی قابل تحسین ہوتا ہے۔
(فریحہ شاہد)
fariha.shahid@yahoo.com

تازہ ترین