• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں۔ لیکن یہ ایک دو دھاری تلوار بھی ہے۔ آپ آن لائن گیمز کی مثال لے لیں ان کے غلط استعمال سے بچوں میں تشدد میں دلچسپی، تنہائی اور ڈپریشن، غلط اقدار کے رسیا، خود غرضی و غیر ذمہ داری، جوئے کی لت اور بلیک میلنگ جیسی بری عادات پنپ رہی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ والدین کی حد سے زیادہ مصروفیت سے بچوں پر عدم توجہ ہے۔والدین کو اولاد کی تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے اور اس چیز پر نظر رکھنی چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا کر رہے ہیں اور ان کا رجحان کس طرف ہے۔ لہٰذا بچوں کی مکمل مانیٹرنگ ہونی چاہئے کہ وہ کس طرح کی گیمز کھیل رہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول کو پروان چڑھائیں تاکہ بچے ان سے اپنی ہر اچھی اور بری بات شیئر کر سکیں۔
(ایمن عرفان)
aiman.irfan@hotmail.com

تازہ ترین