• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی یونیورسٹی ، پلاسٹک کچرے سے ڈیزل و پیٹرول بنانے کا تجربہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے چار طلبہ نے پلاسٹک کچرے کو جلاکر اس سے مٹی کا تیل، ڈیزل اور پیٹرول بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ بھارت سمیت متعدد ممالک میں کمرشلائز بھی ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر احمد حسین کی زیر نگرانی یونیورسٹی کے طلبہ اسد خان، حانی احمد، زبیر اسلم اور فہد اشفاق نے Pyrolysis of waste plasticکا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے تحت پلاسٹک کچرے کو جلاکر مٹی کے تیل، پیٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کیا ہے۔ طالبعلم اسد خان کا کہنا ہے کہ اگر اس پروجیکٹ کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہوجائے تو سستی توانائی کا حصول مشکل امر نہیں ہے۔
تازہ ترین