• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدکنندگان کا کینو کی برآمد پر 2500ڈالر فی کنٹینر فریٹ سبسڈی کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ایکسپورٹرز نے روس کی منڈی میں ترکی، مراکش اور مصر سے مسابقت آسان بنانے کے لیے کینو کی برآمد پر 2500ڈالر فی کنٹینر فریٹ سبسڈی کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو روس کی مارکیٹ میں درپیش مسائل پر ماسکو میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلرناصر حمید کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاوید اختر اور ڈائریکٹر عبدالکریم میمن سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر قرنطینہ ڈپارٹمنٹ محمد سہیل شہزاد نے بھی شرکت کی، پی ایف وی اے کے وفد میں چیئرمین اسلم پکھالی، سرپرست اعلیٰ وحید احمد، جنرل سیکریٹری کرنل (ریٹائرڈ) الیاس خان اور دیگر اراکین شامل تھے،اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے روس کی مارکیٹ میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی، مصر اور مراکش کی حکومتوں کی جانب سے کینو پر سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ ان ملکوں کی کرنسیوں میں بھی گزشتہ دو سال کے دوران 35سے 125فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے روسی مارکیٹ میں پاکستانی کینو مہنگا ہوگیا ہے اور نتیجہ میں گزشتہ سیزن میں ایکسپورٹرز کو 45ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا،حالیہ سیزن میں مسابقت کو آسان بنانے کے لیے فریٹ سبسڈی ادا نہ کی گئی تو پاکستان کے لیے کینو کی برآمد کا ہدف حاصل کرنا دشوار ہوگا۔
تازہ ترین