• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں تصفیہ ادائیگی ،ایچ بی ایل کے بعد ازٹیکس منافع میں کمی

کراچی(پ ر)حبیب بینک لمیٹڈ نے رواں مالی سال 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ابتدائی9ماہ کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کی جانب سے 225 ملین ڈالر کی تصفیہ ادائیگی کے باعث مجموعی بعد از ٹیکس منافع کمی کے بعد 1.6 ارب روپے ہوگیا۔اس دورانئے کیلئے قبل از ٹیکس مجموعی منافع 18.8 ارب روپے رہا جس کے ساتھ فی شیئر آمدن 0.87 روپے رہی۔اس تصفیہ ادائیگی کے نتیجے میں مجموعی Tier1CARکم ہوکر 10.6 فیصد پر پہنچ گیا جس کے ساتھ جامع سی اے آر 13.6 فیصدرہا۔تصفیہ ادائیگی کے علاوہ ایچ بی ایل کا مجموعی منافع بعد از ٹیکس 2017 کے ابتدائی نو ماہ میں 25.3 ارب روپے رہا جبکہ اسی دورانئے میں قبل از ٹیکس منافع 42.5 ارب روپے رہا۔
تازہ ترین