• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لفٹ میں لوہے کی راڈگردن میں لگنے سے نوجوان جاں بحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کینٹ تھانے کی حدود میں17سالہ نوجوان لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کینٹ تھانے کی حدود میں واقع پینٹ کی دکان کا مال لیکر مال بردار لفٹ کے ذریعے 17سالہ نوجوان بالائی منزل پر جارہاتھا کہ اچانک لوہے کی راڈ گرد ن پر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد فوری طورپر سول اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کے والد سہیل خان کی صدر میں پینٹ کی دکان ہے، اسی بلڈنگ کی بالائی منزل پران کاگودام تھا جہاں وہ رنگ کے ڈبے لے جارہاتھا کہ مال بردار لفٹ میں لوہے کاراڈ گردن پر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، متوفی عمیر کے والد نے کسی قانونی کاروائی سے انکارکردیا اورسول اسپتال سے پوسٹمارٹم کے بغیر لاش گھرلے گئے ۔متوفی لیاقت کالونی کارہائشی تھا
تازہ ترین