• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے کے مقدمات میں4ملزمان عدم ثبوت پربری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے پولیس مقابلے اورجھگڑے کے دوالگ الگ مقدمات میں4ملزمان کو عدم ثبوت پربری اور 4 ملزمان کے کیس کو گواہوں کے نہ آنے پر عارضی طورپر بندکردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے بھٹائی نگر تھانے میں درج پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو جمعہ کے روز عدم ثبوت پربری کردیا، اسی عدالت نے ٹنڈوجام تھانے میں درج جھگڑے کے مقدمات میں نامزد 3 ملزمان کا کیس گواہوں کے نہ آنے پر عارضی طورپربندکردیاہے۔
تازہ ترین