• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے حقوق تسلیم کئے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے، ہوم بیسڈورکرز

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے گھروں پر کام کرنے والے محنت کشوں کو ورکرز تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھر مزدور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لہذا ان کے حقوق تسلیم کئے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے، سندھ کے گھر مزدور گذشتہ دس سال سے اپنی شناخت اور قانونی حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اس سلسلے میں ایک مرتبہ بل بنا کر سندھ حکومت کو بھی پیش کیا جاچکا ہے لیکن اس بل پر چار سال گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں پانچ کروڑ سے زائد گھر مزدور اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں جو پوری دنیا میں ہوم بیسڈ کا پچاس فیصد بنتا ہے، مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھروں پر کام کرنے والے افراد کو ورکرز تسلیم کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے اور انہیں بھی وہ تمام مراعات دی جائیں جو ایک مزدور کو حاصل ہوتی ہیں۔
تازہ ترین