• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے دو چینی کرکٹرز کو ٹیم کا حصہ بنالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی نے دو چینی کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں ٹیم کے ساتھ رہیںگے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور زلمی زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس تھری کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے اسٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا۔ تقریب میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ، چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چینیکرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی ۔ چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویزن اور چین مین کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ چینی کوچ یی تیان کا کہنا تھا کہپی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر چین کے ہیڈ کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین