• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ، حسن علی بولرز،حفیظ آل رائونڈرز میں نمبر ون

دبئی ( جنگ نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے جب کہ محمد حفیظ آل راؤنڈرز میں سرفہرست ہیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی نے 6 درجہ ترقی پا کر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ حسن علی سے قبل رواں سال پہلی پوزیشن پر ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، کاگیسو رابادا اور جوش ہیزلی وڈ براجمان تھے۔بہترین بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔ اس سے قبل پہلی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھی۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابراعظم نے دو درجہ ترقی پاکر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی جو ان کے کیئریر کی بہترین پوزیشن ہے جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسری پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں محمد حفیظ دو درجہ ترقی پاکر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر آگئے جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین