• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پرحملے، پولیس کا مختلف سیاسی جماعتوں پر شک، گلشن ڈویژن سے 50 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں خواتین پر تیزدھار آلے سے حملوں میں اضافے کے بعد پولیس نے ایم کیو ایم لندن سمیت سیاسی پارٹیوں پر شک کا اظہار کیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق گلشن ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 50سے زائد مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں شارع فیصل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال پولیس نے کی، ذرائع کے مطابق ٹیپو سلطان، عزیز بھٹی، پی آئی بی اور نیوٹاون پولیس بھی کارروائیوں میں شامل، مشتبہ افراد میں ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم لندن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان شامل اور ان کی رہائی کے لیے مختلف پارٹی رہنماوں نے پولیس حکام کو فون کالز کیں ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما رات کے آخری پہر تک مذاکرت کرتے رہے، پولیس نے کئی افراد کو تفتیش کے بعد رہا بھی کردیا، جبکہ اب بھی متعدد زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کہنا ہے کہ شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے یہ کام سیاسی پاٹیاں کرارہی ہیں۔
تازہ ترین