• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن سے ملحقہ آبادیوں میں بجلی کےنئے میٹرز لگائےجائیں،نعیم الرحمان

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کلفٹن سے ملحقہ آبادیوں ،دہلی کالونی، پنجاب کالونی، نئی بستی، مدنی آباد، چانڈیو ولیج ،لوئر گزری سمیت دیگر علاقوں میں کے الیکٹرک بجلی کے کنکشنز کی فراہمی اور نئے میٹرز لگانے میں تاخیری حربے استعمال کرکے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،نئے میٹرز کی تنصیب پر بلا جواز پابندی سے شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے سے مطالبہ کیا کہ کلفٹن سے ملحقہ آبادیوں میں نئے میٹرز لگائے جائیں اورکچی آبادیوں میں جلد از جلد خصوصی اسکیم کو بحال کرکے آسان میٹر لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف میٹر نہ لگا کر بجلی چوری کے عمل کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کو بھاری رشوت کے عوض میٹر لگانے کی پیشکش کی جارہی ہے جبکہ رشوت کی عدم ادائیگی پر نیا میٹر نہیں لگایا جارہا جس کے باعث پوری عمارت کی بجلی ایک ہی میٹر سے استعمال ہورہی ہے اور کے الیکٹرک کو ناجائز منافع خوری سے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔
تازہ ترین