• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر ڈیڑھ فٹ اونچا ریمپ تعمیر ،خطرناک حادثات کا خدشہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میگا پروجیکٹس کے تحت تعمیر کی جانے والی یونیورسٹی روڈ سے گلشن اقبال بلاک 13/A میں جانے کیلئے ایک سجی ہائوس کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر ڈیڑھ فٹ اونچا ریمپ تعمیر کر دیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی روڈ لیول سے اونچا ریمپ بنا کر مین یونیورسٹی روڑپر دس فٹ لین میں رکاوٹ ڈال د ی گئی یہ ٹریفک فوانین کی سخت خلاف ورزی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیبل ورکنگ افسران نے کراچی شہر کو دیہات بنا کر رکھ دیا ہے حقیقت میں کوئی دیکھنے اور سمجھنے والا نہیں دریں اثنا پروجیکٹ منیجرسمیع خان نے ریمپ کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس مقام پر یونیورسٹی روڈ کافی کشادہ ہے ٹریفک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ٹریفک پولیس کی سفارش پر ریمپ بنایا گیا ہےجبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ لوکل گورنمنٹ نیاز سومرو نے کہا ہے کہ یہ غلط کام ہوا ہےاسے توڑ دیا جائے گا۔
تازہ ترین