• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات سے عوام مایوس ہیں، علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کو ئٹہ میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں پھر سے مایوسی پیدا کردی ہے کچھ روز قبل ہزارہ برادری اوراس کے بعد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلوں کو کم نہیں کیا جا سکتا دہشت گرد ان بز دلانہ حملوں سے اپنے وجود کا احساس دلانا چاہتے ہیں تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں کو چائیے کے محاذ آرائی اور مخالفت کی سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کے مسئلے پر ایک موقف اور ایک آواز ہوجائیں کیونکہ اس وقت ملک سنگین داخلی اور خارجی بحران کا شکار ہے۔
تازہ ترین