• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،ملزمان فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر صاحب داد گوٹھ میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے وا لی پولیس پارٹی پر منشیات فروشوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی پولیس موبائل جمعہ کو علی الصباح منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر ملیر صاحب داد گوٹھ پہنچی تو وہاں پر موجود منشیات فروشوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار 41 سالہ بلال حسین ولد محمد شریف سینے میں 2گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتا ل لے جا یا جارہا تھاکہ اس نے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار نے مقابلے کے وقت بلٹ پروف جیکٹ اور نہ ہی وردی پہنی ہو ئی تھی ، پولیس اہلکار 3 سال سے مذکورہ تھانے میں تعینات تھا اور اسکی عارضی رہائش قائد آباد شیرپائو کالونی جبکہ آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔
تازہ ترین